یثرب کی ویرانی
کیا القدس کا آباد ہونا مدینہ طیبہ کے ویران ہونے کی نشانی ہے؟ کیا القدس کی آبادی مکمل ہوچکی ہے؟ مدینہ طیبہ کیسے ویران ہوگا؟ اور ایسا کب ہوگا؟ بیت المقدس کی آبادی تو ظاہری اور معنوی دونوں لحاظ سے تھی تو کیا یثرب (مدینہ) کی ویرانی اور خرابی صرف مادی ہے یا مادی اور معنوی دونوں؟ یثرب کی ویرانی مادی بھی ہے اور معنوی بھی ( یعنی ظاہری اور باطنی) دونوں لحاظ سے ہوگی۔ یثرب کی مادی ویرانی واقع ہوچکی ہے، اور شاید مکمل بھی ہوچکی ہے، معنوی خرابی کے مظاہر مختلف ہیں، اور وہ بھی واقع ہوچکی ہے۔اس ویرانی کو سمجھنے کے لیے ہمیں علاماتِ قیامت والی احادیث کا ایک عمومی جائزہ لینا چاہئے۔ ایک فریق تو وہ ہے جو دجال، امام مہدی، ملحمۃ الکبری کے متعلق وارد تمام روایات و احادیث کا یکسر انکار کرتے ہیں، وہ یہ کہتے ہیں کہ روایات میں کی...