شیخ حسن التہامی حفظہ اللہ کا امام مہدی سے پہلے خلافت کے قیام کے بارے میں علامہ البانی کی تردید ترجمہ ﷽ امام مہدی سے پہلے خلافت کے قائم ہونے کے بارے میں علامہ البانی کی تردید رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تملأ الأرضُ ظلما و جورا، زمین ظلم اور گمراہی سے بھر دی جائے گی۔ تو مہدی نکلیں گے اور اسے عدل و انصاف سے بھر دیں گے۔ جس طرح وہ ظلم اور گمراہی سے بھری ہوئی تھی۔ یہ حدیث اس پر دلیل ہے کہ امام مہدی ظلم اور گمراہی کے وقت نکلیں گے۔ منہج نبوت پر قائم خلافت کے وقت نہیں نکلیں گے۔ اور جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ وہ خلافت علی منہاج النبوہ کے قیام کے بعد نکلیں گے۔ تو گویا وہ یہ بتانا چاہتے ہیں کہ امام مہدی ظلم و جور کے خاتمے کے لئے نہیں آئیں گے۔ اور یہ بات نصوص کے مخالف ہے۔ کیونکہ امام مہدی کا خروج اس وقت ہوگا جب امت اختلاف کا شکار ہوگی اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہوگی۔ اور عربوں کے درمیان تلوار چل رہی ہوگی۔ اور آپ کا خروج عظیم فتنوں کے وقت ہوگا، جب باہم لڑائی ہوگی، نفسِ زکیہ قتل ہوجائیں گے۔ وغیرہ اور حقیقت یہ ہے کہ علامہ البانی اس مسئلے میں خطا کر گئے ہیں۔ اور صحیح بات یہ ہے کہ خلافت قائم کرنے والے
Comments
Post a Comment